لاہور میں اومیکرون کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں اومیکرون کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آ گیا . کورونا کے نئے ویرینٹ کے شکار نوجوان کی عمر 23 سال جبکہ اس کی بیرون ملک ٹریول ہسٹری بھی نہیں ہے .

تفصیلات کے مطابق کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون لاہور بھی پہنچ گیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وائرس کی نئی قسم کا شکار پہلا مشتبہ مریض سامنے آ گیا ہے . بتایا گیا ہے وائرس کے شکار نوجوان کی عمر 23 سال ہے جبکہ اس کی بیرون ملک ٹریول ہسٹری بھی نہیں ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرس زدہ شخص کا تعلق بہار کالونی سے بتایا گیا ہے جسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے . وائرس کے شکار نوجوان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس نے حال ہی میں کسی بھی بیرون ملک کا سفر نہیں کیا . رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سے 12 سیمپلز کا مشاہدہ کیا گیا جس میں سے ایک میں امیکرون کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ مشتبہ مریض کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے . بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاہور میں امیکرون کے مشتبہ مریض کی تصدیق کی گئی ہے . واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آیا تھا . محکمہ صحت کے ذرائع نے ہفتہ کے روز بتایا کہ اسلام آباد کے شہری میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ہے . این آئی ایچ کے مطابق اومی کرون کے مذکورہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے . ذرائع نے بتایا کہ مریض کی بیرونِ ملک کی ٹریول ہسٹری نہیں، صرف کراچی کی ٹریول ہسٹری ہے . . .

متعلقہ خبریں