اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان 181 روپے 20 پیسے کا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر181روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی . فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے اورف قیمت فروخت178.20روپے پر بدستور برقرا رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 180.40روپے سے بڑھ کر180.50روپے اور قیمت فروخت180.90روپے سے بڑھ کر181روپے ہو گئی .

رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید200روپے سے گھٹ کر199روپے اور قیمت فروخت202روپے سے گھٹ کر201روپے پر آ گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236.50روپے سے کم ہو کر236روپے اور قیمت فروخت239.50روپے سے کم ہو کر239روپے ہو گئی . . .

Ad
متعلقہ خبریں