نواز شریف نے وعدہ کیا تھا ٹھیک ہوکر وطن واپس آجائیں گے، یاسمین راشد

(قدرت روزنامہ)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ٹھیک ہوکر واپس آجائیں گے . گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نواز شریف کے ساتھ مقابلہ نہیں کرنا چاہیے .

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری سے متعلق میں خود ان سے ملنے گئی تھی، سابق وزیراعظم نے جاتے ہوئے وعدہ کیا تھا صحتیاب ہو کر واپس آئیں گے . شیخ رشید کی نواز شریف کو فوج کی سیکیورٹی دینے کی پیشکش ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف ٹھیک ہو کر سیر سپاٹے کر رہے ہیں، تو انھیں اب واپس آنا چاہیے . ملک میں کورونا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے باعث کیسز بڑھ رہے ہیں . یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں کورونا کی شرح 2.3 فیصد ہے، لاہور اور راولپنڈی میں کورونا کے مریض بڑھ گئے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ کے مریض بڑھ رہے ہیں . لندن: نواز شریف سے افغان مشیر اور وزیر کی ملاقات ویکسینیشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست تک 5 اضلاع میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکیسنیشن ہوگی، جن میں گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی شامل ہیں . یاسمین راشد نے کہا کہ خدشہ ہے یہاں ڈیلٹا وائرس زیادہ پھیل سکتا ہے، پیر سے گھروں اور محلوں میں جا کر ٹیمیں ویکسینیشن کریں گی . صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سال کے آخر تک ہر فیملی کو ہیلتھ کارڈ ملے گا، 2 کروڑ 93 لاکھ پنجاب میں فیملیز ہیں سب کو ہیلتھ کارڈ ملیں گے . . .

متعلقہ خبریں