جہانگیر ترین کی اپیل کا فیصلہ آنے تک جنرل سیکریٹری کو خالی رکھا: اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جہانگیر ترین کی اپیل کا فیصلہ آنے تک جنرل سیکریٹری کو خالی رکھا۔ ووٹ عمران خان کو پڑا ہے اور ذمہ داری ان کی ہے، مہنگائی ہو تو دنیا کی کوئی بھی حکومت نقصان اٹھائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ جب جہانگیر ترین کا فیصلہ آیا تو میں اور عمران خان صاحب ساتھ تھے۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی اپیل کا فیصلہ آنے تک جنرل سیکریٹری کا عہدہ خالی رکھا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ووٹ عمران خان کو پڑا ہے اور ذمہ داری بھی انہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ہوگی تو چاہے دنیا کی کوئی بھی حکومت ہو اسے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ان کی جماعت نے پونے 4 سال کے بیانیے کے بعد گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائی، یہ تحریک انصاف کا بیانیہ ہی تھا جس کی وجہ سے آزاد کشمیر میں ہماری حکومت بنی۔

نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے اسد عمر نے بتایا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ کسی ایک کا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں باہر بھیجا گیا تھا تاہم ان کی وہ تمام میڈیکل رپورٹس جعلی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جھوٹ بول کر باہر گئے اور جھوٹ بول کر وہاں بیٹھے ہیں، وہ جیل ہی جائیں گے جو قانون کہے گا وہی ہوگا۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف لندن میں علاج کرواتے نہیں بلکہ کھانا کھاتے نظر آتے ہیں۔ اسد عمر نے مزی کہا کہ رانا شمیم بھی ایکسپوز ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ لندن کیوں رکے تھے یہ حقیقت سب کے سامنے آ گئی ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

4 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

4 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

4 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

5 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

5 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

5 hours ago