اسلام امن کا نام ہے، اس لئے پاکستان پیس میکر ہے،پاکستان زندہ باد!شاہد آفریدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایران، امریکا اور اس*رائی*ل کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے ملک کو پیس میکر قرار دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان نے امن کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ” اسلام امن کا نام ہے۔ اس لیے پاکستان پیس میکر ہے۔”
شاہد آفریدی نے اپنے بیان کے آخر میں “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی بلند کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی دو ہفتوں کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ خطے میں امن قائم ہو سکتا ہے۔
