جنگ بندی کے تحت ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے محصولات لیں گے

تہران(قدرت روزنامہ)جنگ بندی کے تحت ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے محصولات لیں گے
جنگ بندی کے تحت ایران اور عمان آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے محصولات لیں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران ان فنڈز کو تعمیرنو کے لیےاستعمال کرےگا تاہم عمان کے منصوبےغیر واضح ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایسا ہوا تو یہ ایران کی بڑی کامیابی تصور کی جائےگی۔
واضح رہے کہ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکہ جن نکات پر مذاکرات کر رہا ہے وہ ایران کے پیش کردہ 10 نکاتی منصوبے کا حصہ ہیں۔ ان نکات میں خطے میں جاری جنگوں کا خاتمہ اور ایران کے لیے اہم سیاسی و اقتصادی ضمانتیں شامل ہیں۔
