صوبائی دارلحکومت میں تمام کارخانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دکانوں پر کام کرنے والوں کو 5جنوری تک ویکسی نیشن کروانا ہوگی

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت لاہور میں جاری ویکسی نیشن مہم پر سول سیکرٹریٹ پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی دارلحکومت میں کورونا ویکسی نیشن مہم کا 100فی صد ہدف حاصل کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا گیا۔فیصلہ کے مطابق شہر میں موجود تمام کارخانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور دکانوں پر کام کرنے والوں کو 5جنوری 2022 تک ویکسی نیشن کروانا ہوگی۔
5جنوری کے بعد اگر کہیں کوئی ویکسی نیشن کے بغیر کام کرتا پایا گیا تو وہ کارخانہ، شاپنگ مال اور دکان سیل ہوگی۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیشن مہم میں لاہور کے تمام ٹانز کی تحریک انصاف کی قیادت اور کمیونٹی کو شامل کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ صنعتکاروں، ایوان صنعت وتجارت اور تاجروں کو بھی مہم میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں محکمہ صحت کی ٹیمیں متحرک ہیں،عوام کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسی نیشن کروائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں کے کھلنے پر وہاں بھی ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی ویکسی نیشن بھی لازم ہے۔ تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کا عمل مکمل نہ کرنے والے ادارے کوبھی بند کر دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ جہاں ویکسی نیشن کی شرح کم ہے وہاں مہم کو مزید تیز کیا جائے۔ شاہدرہ، چونگی امرسدھو اور لاہور کے دیگر گنجان آباد علاقوں میں ویکسی نیشن مہم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی نے لاہور میں ویکسی نیشن کے ہدف کے حصول کی جو ذمہ داری دی ہے اسے پورا کروں گا۔محکمہ صحت کے حکام نے لاہور میں جاری ویکسی نیشن مہم پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی دارلحکومت میں ویکسی نیشن مہم کے تحت محکمہ صحت کی ٹیمیں لوگوں کو گھر گھر جاکر ویکسینیٹ کر رہی ہیں۔ سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیصل ملک، اے ڈی سی (جی)شاہد کاٹھیا،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے خالد شریف اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

34 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago