ایوارڈ شو میں راجپال یادو کا مزاق اُڑانے پر سلمان خان کا پارہ ہائی
راجپال یادو گزشتہ کئی برسوں سے ایک سنگین مالی اور قانونی تنازع کا شکار ہیں۔

ممبئی(قدرت روزنامہ)بولی وڈ کے سلطان سلمان خان ہر مشکل گھڑی میں اپنے دوستوں کی مدد اور دفاع میں سب سے اگے ہوتےہیں۔ اس بار انہوں نے مشہور کامیڈین راجپال یادو کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے، جو حال ہی میں ایک پرانے مالیاتی تنازع اور ’ڈالر‘ سے متعلق اپنے حالیہ بیان کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار راجپال یادو گزشتہ کئی برسوں سے ایک سنگین مالی اور قانونی تنازع کا شکار ہیں، جس کا آغاز 2010 میں ہوا جب انہوں نے اپنی فلم ’اٹا پتا لاپتا‘ کی تیاری کے لیے دہلی کے ایک بزنس مین سے 5 کروڑ بھارتی روپے کا قرض لیا۔
بدقسمتی سے فلم کو باکس آفس ہر سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، جس کے باعث راجپال یادو یہ رقم واپس نہ کر سکے اور ان کی جانب سے دیے گئے چیک باؤنس ہونے اور عدالت میں غلط حلف نامے جمع کروانے پر انہیں 2018 میں دہلی کی تہاڑ جیل میں 3 ماہ قید کی سزا بھی کاٹنی پڑی۔
سود اور جرمانے کے باعث یہ واجب الادا رقم اب بڑھ کر تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے تک جا پہنچی ہے، جس کا ذکر حال ہی میں ایک ایوارڈ شو میں مذاقاً کیا گیا۔
ابتدا میں اس بے مثال اداکار کی مالی مدد کے لیے بولی ووڈ سے کسی نے آگے آنے کی ہمت نہیں کی، تاہم سلمان خان نے سب سے پہلے ان کی 30 سالہ فنی خدمات کو سراہتے ہوئے نہ صرف ان کی بھرپور حمایت کی ہے، بلکہ ممکنہ حد تک مالی معاونت بھی کی تاکہ وہ اپنی محنت کے بل بوتے پران مالی مشکلات سے باہر نکل سکیں۔
5 اپریل 2026 کو ممبئی میں منعقدہ ایک ایوارڈ شو کے دوران، جب راجپال یادو اسٹیج پر عالمی معیشت اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ (ڈالر اور روپے) پر بات کر رہے تھے تو شو کے میزبان اور سینئر صحافی سوربھ دویدی نے ایک جملہ کسا۔
انہوں نے کہا، ’راجپال بھائی! ڈالر اور روپیہ کتنا ہی اوپر نیچے ہو جائے، آپ کو اتنے ہی پیسے لوٹانے پڑیں گے جتنے آپ نے ادھار لیے ہیں۔‘
یہ جملہ راجپال یادو کے 9 کروڑ بھارتی روپے کے پرانے قرضے اور چیک باؤنس کیس کی جانب اشارہ اور طنز تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اسے ایک فنکار کی تذلیل قرار دیا۔
جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو سلمان خان خاموش نہ رہ سکے اور راجپال یادو کے دفاع میں میدان میں آ گئے۔
انہوں نے ایک جذباتی اور حوصلہ افزا پیغام شیئرکرتے ہوئے لکھا، ’راجپال بھائی، آپ 30 سال سے کام کر رہے ہیں اور ہم سب نے آپ کو بار بار (ریپیٹ) کیا ہے کیونکہ آپ اپنا کام جانتے ہیں اور ایک قدر (ویلیو) لاتے ہیں۔ کام تو آپ کو بہت ملے گا اور اسی ڈالر ریٹ پر ملے گا اور ملتے رہے گا۔ حقیقت یہ ہے۔
اور یہ یاد رکھنا کہ کبھی کبھی فلو (بات چیت یا موقع) میں کچھ نکل آتا ہے، دینا ہی ہے تو دماغ میں رکھو، دل سے کام کرو، ڈالر اوپر ہو یا نیچے، کیا فرق پڑتا ہے؟ دینا تو انڈیا میں ہی ہے۔‘
Rajpal bhai aap 30 yrs se kaam kar rahe ho aur hum sabne aapko repeat kiya hai baar baar kyunki aap apna kaam jante ho aur ek value laate ho , kaam toh aapko bohot milega aur issi dollar rate pe milega aur milte rahega . Hakikat yeh hai .
Aur yeh yaad rakhna ke kabhi kabhi flow… pic.twitter.com/CzE86CCYXH— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) April 7, 2026
سلمان خان کی اس حمایت پر راجپال یادو نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، ’سلمان بھائی! میرے 30 سالہ سفر کو سراہنے کے لیے بہت شکریہ۔ آپ ہمیشہ ایک بڑے بھائی کی طرح راستہ دکھاتے آئے ہیں۔ لو یو بھائی۔‘
.@BeingSalmanKhan Bhai, mere 30 saal ke safar ko sarahne ke liye bahut-bahut shukriya. Aap hamesha ek bade bhai ki tarah raasta dikhate aaye hain. Love you, Bhai, Naman! 😇🙏 https://t.co/ayiRTMVwlj
— Rajpal Naurang Yadav (@rajpalofficial) April 7, 2026
ایک طرف جہاں مداح صحافی سوربھ دویدی کو ٹرول کر رہے تھے، وہیں راجپال یادو نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے سب کو حیران کر دیا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ذاکر خان اور سوربھ دویدی کے ساتھ مل کر سیگمنٹ پلان کیا تھا اور ایسا اکثر فلموں کی شوٹنگ کے دوران بھی ہوتا ہے۔
ان کے مطابق بد قسمتی سے صحیح پیغام کوگوں تک نہیں پہنچ سکا۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ سوربھ دویدی اور ذاکر کو ٹرول نہ کریں کیونکہ وہ ان کے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ان کی عزت کی ہے۔
🙏 @saurabhtop #ZakirKhan pic.twitter.com/jPRWjQL9a6
— Rajpal Naurang Yadav (@rajpalofficial) April 7, 2026
راجپال یادو نے مزید کہا کہ سوربھ کا دل دکھانے کا مطلب ان کا دل دکھانا ہے اس لیے ان کے متعلق الٹی سیدھی لائنیں لکھ کر انہیں دکھی نہ کریں۔
راجپال یادو اس وقت اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ایک بار پھر عروج پر ہیں اور مالی و قانونی تنازعات کے باوجود فلم انڈسٹری کا ان کی فنکارانہ صلاحیتوں پر بھروسہ برقرار ہے۔ اس کا واضح ثبوت ان کی اکشے کمار کے ساتھ آنے والی نئی فلم ’بھوت بنگلہ‘ ہے، جس کی ہدایت کاری مشہور ڈائریکٹر پریادرشن کر رہے ہیں۔
پریادرشن نے نہ صرف انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کیا بلکہ ان کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے انہیں بولی وڈ کا ’معصوم ترین اداکار‘ بھی قرار دیا ہے، جو ان کی فنی ساکھ کی بحالی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے۔
