ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ: نواز شریف کا وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر معمولی سفارتی کاوشوں کو خراج تحسین

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر معمولی سفارتی کوششوں کی بھرپور تعریف کی ہے، جن کی بدولت ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنا ممکن ہوا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں نواز شریف نے ایرانی اور امریکی قیادت کی معاملہ فہمی اور امن کے انتخاب کو بھی سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تاریخی پیش رفت عالمی سطح پر پائیدار استحکام اور امن کی جانب ایک نہایت اہم اور معنی خیز قدم ثابت ہوگی۔
