ترک صدر کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون! طیب اردوان کی ایران امریکہ جنگ بندی رکوانے پر پاکستان کی “جرأت مندانہ قیادت” کی تعریف؛ خطے کو بڑی تباہی سے بچانے پر دلی مبارکباد اور مکمل حمایت کا اعادہ

خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کا تاریخی کردار: صدر طیب اردوان کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، 'جرأت مندانہ اور سمجھدار قیادت' پر دلی مبارکباد اور ترکیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے خلیج میں ممکنہ تباہ کن تنازع اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے تاریخی امن اقدام پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس عظیم مقصد کے لیے وزیراعظم کی “جرأت مندانہ اور سمجھدار قیادت” کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ترک صدر نے اپنی گفتگو میں واضح کیا کہ پاکستان کی مخلصانہ اور انتھک سفارتی کوششوں کی بدولت خطہ بڑے پیمانے پر انسانی مصائب اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی سے بچ گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے امن و استحکام کی بحالی کے لیے ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حوصلہ افزائی اور توثیق پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حصول کے لیے اپنا کلیدی اور مخلصانہ کردار مستقل بنیادوں پر ادا کرتا رہے گا۔

WhatsApp
Get Alert