امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کا سفارتی کردار شاندار فتح، خطے کو بڑی تباہی سے بچانے کا سہرا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سر ہے، میر علی حسن زہری


حب (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ، ترجمان صدر آصف علی زرداری و سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میر علی حسن زہری نے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ اپنے بیان میں جنگ بندی میں پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مصالحتی کردار ادا کرنا نہایت خوش آئند اور قابلِ تحسین پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے خطے میں جنگ بندی اور پاکستان کی سرزمین پر ہونے والے مذاکرات اور مستقبل جنگ بندی کی کوششیں نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے امید کی کرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن، استحکام اور مکالمے کا داعی رہا ہے، اور موجودہ حالات میں پاکستان کا سفارتی کردار نہایت سنجیدہ اور ذمہ دارانہ رہا ہے جو ایک نہایت شاندار سفارتی فتح ہے۔ انہوں نے پاکستان میں جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت کے ذریعے مسائل حل نکالنے پر زور دیا ۔میر علی حسن زہری نے امید ظاہر کی کہ آئندہ دنوں میں ہونے والے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں گے جس سے مستقل جنگ بندی کا سہرا بھی پاکستان کے سر ہوگا جس سے نہ صرف پاکستان کا عالمی وقار بلند ہوگا بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کی سفارتی حیثیت مزید مستحکم ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی سفارتی کامیابی ہوگی جو پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مو¿ثر اور امن پسند ملک کے طور پر اجاگر کرے گی۔ میر علی حسن زہری نے فیلڈ مارشل،چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیرکے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں ان کی قائدانہ بصیرت، حکمت عملی اور سنجیدہ کاوشیں انتہائی قابلِ تعریف ہیںجن کی وجہ سے پاکستان دونوں فریقین میں جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان نے ایک ذمہ دار اور مو¿ثر کردار ادا کیا ہے جسے عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری، بالخصوص اقوامِ متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کریں اور خطے میں مستقل امن کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں۔میر علی حسن زہری نے مسلم ممالک میں منظم اتحاد کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلم ممالک کا غیر مشروط اور مکمل اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو اسرائیلی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک جامع اور مو¿ثر حکمت عملی اپنانا ہوگی، تاکہ نہ صرف مسلم امہ کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے بلکہ خطے میں پائیدار امن بھی قائم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی سے لاکھوں جانوں کے ضیاع کا خطرہ ٹل گیا ہے اور ساتھ ساتھ خطے میں معاشی استحکام، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ جنگ کے خاتمے سے عالمی سطح پر امن و امان کی فضا مضبوط ہوگی اور بڑے پیمانے پر تباہی کے خدشات کم ہوں گے۔میر علی حسن زہری نے امید ظاہر کی کہ فریقین میںمثبت مذاکرات کا عمل کامیاب ہو گا اور خطے میں امن کا دارومدار مذاکرات کی کامیابی پر ہے تاکہ ایک پرامن، مستحکم اور محفوظ دنیا کی بنیاد رکھی جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert