باپ پارٹی کو مسلم لیگ (ن) میں ضم کرنے کی افواہیں بے بنیاد، پارٹی ملک گیر بن چکی ہے، آئندہ حکومت بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں بھی بنائیں گے، سینیٹر دنیش کمار اور فرح عظیم شاہ

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر دنیش کمار اور خواتین ونگ کے مرکزی صدر و رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ باپ پارٹی ملک گیر پارٹی بن گئی ہے جنوبی پنجاب میں کامیاب کنونشن کے بعد اس کا دائرہ خیبر پختونخوا‘ گلگت بلتستان ودیگر حصوں میں لا کر پارٹی کو مزید فعال کریں گے پارٹی کو مسلم لیگ (ن) میں ضم کریں گے اور نہ اس حوالے سے کو فیصلہ کیا کیونکہ باپ پارٹی عوام کی ترجمان بن کر آنیوالی وقت میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں میں اپنا حکومت بنائے گی ‘یہ بات انہوں نے صوبائی اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہاکہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ باپ پارٹی کو مسلم لیگ(ن) میں ضم کرکے آنے والے وزیراعلیٰ باپ سے ہوگا بلکہ ہم موجودہ صوبائی حکومت کا حصہ ضرور ہے لیکن جہاں کمزوری ہوتی ہے ہم نے اسی کمزوری کو اٹھا کر میڈیا پر بھی لایا اور وزیراعلیٰ کے سامنے بھی رکھا باپ پارٹی ایک منظم اور فعال جماعت ہے جو صوبائی و مرکزی عہدیداروں کے درمیان مکمل آہنگی ہے جنوبی پنجاب میں جو کامیاب کنونشن کیا اس سے ہمارے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مختلف طریقوں سے پروپیگنڈے کررہی ہے اور یہ بیان جاری کیا کہ باپ پارٹی کو مسلم لیگ(ن) میں ضم کیا جارہا ہے اس طرح کوئی فیصلہ ہوا اور نہ ہی باپ پارٹی کو ختم کریں گے بلکہ جنوبی پنجاب کے بعد شمالی پنجاب سندھ خیبر پختونخوا حتیٰ کہ گلگت بلتستان جا کر پارٹی کو ملکی گیر سطح پر منظم بنائے گی۔
