حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، پیٹرولیم ڈویژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں پر کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ۔
پیٹرولیم ڈویژن نے میڈیا سے جعلی خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کی اپیل کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق خبروں کو تصدیق کے بغیر نشر نہ کیا جائے،عوام کو گمراہ کرنے والی خبروں سے اجتناب برتا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے’’ اے آر وائی نیوز‘‘ نے خبر دی تھی کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرول 78 روپے جب کہ ڈیزل 100 روپے سستا کردیا گیا ہے۔ تاہم یہ خبر درست نہیں ہے۔
