پاکستان سے سبزیوں کی برآمدات میں 31 فیصد سے زائد کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران پاکستان سے سبزیوں کی برآمدات میں 31 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے . سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی 22-2021 کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی تا نومبر)کے دوران پاکستان نے 10 کروڑ 14 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کی سبزیاں برآمد کیں .

گزشتہ سال کے ابتدائی 5 ماہ میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم 7 کروڑ 71 لاکھ ڈالر سے زائد تھا . اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال سبزیوں کی برآمدات میں 31 فیصد سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا . صرف نومبر میں پاکستان نے 3 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز سے زائد کی سبزیاں برآمد کی ہیں جب کہ گزشتہ برس نومبر میں ایک کروڑ ڈالر کی سبزیاں بیرون ملک بھجوائی گئی تھیں . اعداد و شمار کے مطابق رواں سال نومبر میں گزشتہ برس نومبر کے مقابلے میں سبزیوں کی برآمدات کا حجم 228 فیصد بڑھا ہے . دوسری جانب پاکستان سے پھلوں کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے . پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران 13 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز سے زائد کے پھل برآمد کئے . رواں برس اسی دورانیے میں 17 کروڑ 73 لاکھ ڈالرز سے زائد مالیت کے پھل بیرون ملک بھجوائے گئے ہیں . اس طرح پھلوں کی برآمدات کے حجم میں بھی 27 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے . . .

متعلقہ خبریں