گوجرانوالہ: تقریب میں قوالی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا گیا

گجرانوالہ(قدرت روزنامہ)مشرق وسطیٰ میں ہونے والی جنگ بندی میں مرکزی کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو دنیا بھر میں زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، پاکستان میں سیاسی وسماجی حلقوں میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کی ستائش کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز گجرانوالہ میں شادی کی ایک تقریب میں قوال نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا، قوال لکی علی شان نے قوالی گا کر ایران، امریکا جنگ بندی پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا۔
