پاک فضائیہ کے طیاروں کا ایرانی وفد کو پروٹوکول؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاک فضائیہ کے طیاروں کے ایرانی وفد کو پروٹوکول دینے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے ، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ایک ایرانی وفد کے طیارے کو اپنی نگرانی میں لیا ہے تاہم تحقیقات کے بعد یہ سراسر گمراہ کن اور حقائق کے منافی ثابت ہوئی ہے۔
🔴 پاکستان فضائیہ ایک شاندار آپریشن کر رہی ہے۔
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان آنے والے ایرانی وفد کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
پاکستانی جنگی طیارے سعودی عرب اور خلیج فارس کے اوپر چکر لگا رہے ہیں لیکن زمین پر نہیں اتر رہے۔ ایک AWACS طیارہ بھی شامل ہے، جو ایرانی وفد کے… pic.twitter.com/KLdA4SAFVr
— RTEUrdu (@RTEUrdu) April 9, 2026
PAF’s fighter jets over Bandar Abbas, Iran, to escort the Iranian delegation to Pakistan safely.
Pakistan Air Force has established a "protective shield" across Iran and Persian Gulf supported by fighter jets & AWACS to protect Iranian delegation from any misadventure by Israel pic.twitter.com/AdCvZ3JOTl
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) April 9, 2026
مختلف فیکٹ چیکس اور دستاویزی ثبوتوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ کسی بھی واقعے یا ایرانی وفد سے متعلق نہیں بلکہ یہ مناظر دراصل فروری 2019 کے ہیں۔
یہ فوٹیج اس وقت کی ہے جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے سرکاری دورے پر تشریف لائے تھے۔
اس موقع پر پاک فضائیہ کے جے ایف-17 تھنڈر اور ایف-16 طیاروں نے معزز مہمان کے طیارے کو روایتی اور اعزازی پروٹوکول فراہم کیا تھا۔
