قلعہ عبداللہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق


قلعہ عبداللہ(قدرت روزنامہ)ضلع قلعہ عبداللہ میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر علی محمد ولد فدا محمد (قوم غبیزئی)موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعے کے فوری بعد لواحقین نے لاش کو ٹراما سینٹر میزئی اڈہ کی ایمرجنسی میں منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔ فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert