کفایت شعاری کے نام پر روزگار بند کرنے، بجلی وگیس کی فراہمی میں رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں، پشتونخواملی عوامی پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کفایت شعاری کے نام پر روزگار بند کرنے، بجلی وگیس کی فراہمی میں رکاوٹیں ناقابل قبول ہیں۔ تاجر ، دکاندار، مزدور اور زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے عوام شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔ پشتونخوامیپ حکومت کے اس بے سروپا منصوبے کو کھلی طو رپر مسترد کرتی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صنعت تعلیم پہلے سے تباہ ہے ، سڑکیں ویران ہیں ، پینے کا صاف پانی مہیا نہیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ،ٹرانسپورٹ کے بھاری کرایوں کی وصولی اور حکومت اپنے ہی عوام کو لوٹنے میں تمام لوٹ ماروں کا سہارا بنتی جارہی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کو قابو کرنے اور سرکاری نرخوں کی تعین میں انتظامیہ ناکام رہی ہے جبکہ دوسری جانب جرمانوں کے نام پر انتظامیہ اپنی جیبیں بھر رہی ہے ۔
گوشت فی کلو 1800روپے اور جرمانوں کے دو دن بعد2600روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ معیشت کے عمومی فارمولے کے تحت پیداوار بڑھانے سے مہنگائی اور بے روزگار میں کمی آسکتی ہے لیکن ہمارے ملک میں ماہرین اس کے برعکس پیداوار گھٹانے اور پیداواری سرگرمیاں بند کرنے کا راستہ اپنا کر ملک کی معیشت کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے صوبے کے دور دراز علاقوں میں بجلی پہلے سے موجود نہیں تھی لیکن اب شہروں اور بازاروں میں بجلی بند کرنے کا مقصد لوگوں کی کاروباری سرگرمیوں کو ختم کرنے اور انتظامیہ کو رشوت کے مواقع میسر کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔
پارٹی 8بجے بازار بند کرنے اور بجلی سپلائی ختم کرنے کواس صوبے اور اس کے غریب عوام کے ساتھ دشمنی گردانتی ہے اور کوئٹہ اور صوبے کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی بحالی کا مطالبہ کرتی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert