اُمید ہے ایران اور امریکا مذاکرات جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں وزیر خا رجہ اسحاق ڈار نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے مذاکراتی عمل میں شریک امریکا اور ایران کے وفود کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک نے وزیراعظم کی درخواست پر مثبت رد عمل دیا، نائب صدر جےڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان آیا، اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نےمذاکرات میں شرکت کی۔


وزیر خا رجہ اسحاق ڈار نےکہا امید ہے فریقن مذاکرات جاری رکھیں گے، پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل میں سہولتکار کا کردار ادا کرتا رہےگا، امیدکرتے ہیں دونوں ملک خطے اور دنیا میں پائیدار امن اور خوشحالی کیلئے مثبت سوچ سےآگے بڑھیں گے۔

WhatsApp
Get Alert