اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کے بعد ایرانی وفد بھی وطن واپس روانہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن مذاکرات میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ ہوگیا ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کو الوداع کیا ۔

ایرانی وفد نے اسلام آباد میں امریکی وفد کے ساتھ امن مذاکرات کے سلسلے میں 21 گھنٹے تک بات چیت کی ، مذاکرات کے تین سے چار ادوار ہوئے جس میں فریقین نے ایک دوسرے کو اپنے مؤقف سے آ گاہ کیا ۔ ایران کے وفد میں سپیکر باقر غالیباف ، ایرانی وزیرخارجہ
عباس عراقچی سمیت دیگر حکام شامل تھے ، ایرانی وفد نے ثالثی کا کردار ادا کرنے اور مذاکرات کی میزبانی پر پاکستانی حکام کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

WhatsApp
Get Alert