مذاکرات کے دوران امریکی نائب صدر کے ساتھ سائے کی طرح موجود اس خوبصورت خاتون کو جانتے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی وفد اسلام آباد آیا تو اس کے استقبال کیلئے ایک خاتون بھی موجود تھیں جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ لوگ ان کے بارے میں سوال پوچھ رہے ہیں کہ یہ کون ہیں۔ اب ان کے متعلق معلومات سامنے آگئی ہیں۔
سامنے آنے والی معلومات کے مطابق یہ خاتون نتالی بیکر ہیں جو پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور ہیں۔ امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق سینئر فارن سروس کی منسٹر کونسلر، نتالی اے بیکر نے جنوری 2025 میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں عبوری ناظم الامور (Chargé d’Affaires) کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
وہ اگست 2024 میں ڈپٹی چیف آف مشن کی حیثیت سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ اس سے قبل اگست 2021 سے جولائی 2024 تک، نیتالی نے دوحہ قطر میں امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس سے پہلے وہ محکمہ خارجہ کے بیورو آف نیئر ایسٹرن افیئرز میں شمالی افریقہ کے امور کے دفتر کی ڈائریکٹر تھیں۔
نیتالی اس سے قبل لیبیا میں امریکی مشن کی ڈپٹی چیف آف مشن اور عبوری ناظم الامور، دبئی میں امریکی قونصل خانے میں ایران ریجنل پریزنس آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر، اور کویت میں امریکی سفارت خانے میں اقتصادی کونسلر کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔
2009 سے 2011 تک، نتالی نے لیبیا میں سیاسی اور اقتصادی کونسلر کے طور پر خدمات انجام دیں، جب تقریباً 30 سالہ وقفے کے بعد دوطرفہ تعلقات معمول پر آ رہے تھے۔ وہ لیبیا میں اس وقت تک مقیم رہیں جب تک کہ فروری 2011 میں لیبیائی انقلاب نے امریکی سفارت خانے کو وہاں سے انخلا پر مجبور نہیں کر دیا۔
نتالی کی دیگر تعیناتیوں میں بیورو آف نیئر ایسٹرن افیئرز میں خصوصی معاون، اسلام آباد (پاکستان) میں قونصلر آفیسر، اور اشک آباد (ترکمانستان) میں ثقافتی امور کی افسر کے طور پر خدمات شامل ہیں۔

WhatsApp
Get Alert