بڑا فیصلہ، رجب بٹ کے خلاف عدالت کا حکم جاری

لاہور(قدرت روزنامہ)عدالت نے زیادتی کیس کے ملزم یوٹیوب رجب بٹ اور اس کے دوستوں کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے کیس کی سماعت کی، اس دوران رجب بٹ سمیت دیگر نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کرتے ہوئے آئندہ کارروائی کے لیے 22 اپریل کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔
دوسری جانب درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ نواب ٹاؤن نے مقدمہ درج کرتے ہوئے حقائق کو درست طریقے سے پیش نہیں کیا، درخواست گزار کی عبوری ضمانت مستقل بنیادوں پر منظور کی جائے۔
متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ ملزم نے اسے گھر بلایا اور زیادتی کی۔ مقدمے میں نامزد افراد میں رجب بٹ، جہانگیر، جواد علی اور عبدالرحمان شامل ہیں۔
کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ کو ہوگی جہاں فرد جرم عائد کرنے کی باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔
