اسمبلی بلڈنگ کو نہ گرایا جائے‘ مختص رقم کینسر و دیگر بیماری پر خرچ کیا جائے‘ میر اسد بلوچ

بلوچستان اسمبلی کا بلڈنگ ایک خوبصورت اور اسمبلی چلانے کے لیے پائیدار ہے اس کو گرانا اور خطیر رقم خرچ کرنا فضول ہے‘رکن بلوچستان اسمبلی ایک طرف اسمبلی گرانا عوام دشمن پالیسی ہے اور دوسری جانب اگر بلڈنگ کو گرایاگیا تو اسمبلی اجلاس کیا ایک فائیو سٹارہوٹل میں کرینگے یا تھڑے پر اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے


کوئٹہ(اے این این)بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے سربراہ ورکن صوبائی اسمبلی میر اسد بلوچ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اسمبلی فلور پر ہمیشہ آواز بلند کی ہے بلوچستان اسمبلی کا بلڈنگ ایک خوبصورت اور اسمبلی چلانے کے لیے پائیدار ہے اس کو گرانا اور خطیر رقم خرچ کرنا فضول ہے بلکہ جب کام شروع ہوگیا تو اسمبلی کی کارروائی چلانا بھی بڑی مشکل ہوگی وزیراعلیٰ بلڈنگ گرانے پر غور کریں اور موجودہ رقم فضول خرچ کرنے کی بجائے عوامی مسائل اور خاص کر جو خطرناک بیماری جس میں کینسر ودیگر شامل ہے ان پر خرچ کی جائے تاکہ براہ راست عوام کو فائدہ مل سکیں‘اسمبلی اجلاس کے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عوام مشکلات کا شکار ہے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اضافہ ہورہا ہے مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے دوسر ی جانب حکومت کی جانب سے کامیاب و پائیدار پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان عوامی نمائندوں کی تجاویز پر عمل کرنے کی بجائے خود سے فیصلے صادر کررہے ہیں اور کابینہ سے اسمبلی گرانے کے لیے جو منظوری لی وہ عوام دشمن پالیسی میں شامل ہے کیونکہ اتنازیادہ رقم ایک خوبصورت بلڈنگ جو اس وقت قائم ہے جس میں تمام سہولیات موجود ہے وزیراعلیٰ کے چیمبر ‘ سپیکر کے چیمبر سے لیکر اپوزیشن چیمبر تک سب موجود ہیں لیکن معلوم نہیں کہ وزیراعلیٰ کے کونسے مشکلات اور صوبائی اسمبلی کی بلڈنگ صحیح نظر نہیں آرہی ہے جو اس کو گرانے کے لیے صوبائی کابینہ سے منظوری لی ہے انہوں نے کہاکہ ایک طرف اسمبلی گرانا عوام دشمن پالیسی ہے اور دوسری جانب اگر بلڈنگ کو گرایاگیا تو اسمبلی اجلاس کیا ایک فائیو سٹارہوٹل میں کرینگے یا تھڑے پر اس پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے ہماری یہی تجویز ہے کہ جو رقم اسمبلی پر خرچ کررہی ہے یہ فضول خرچی ہے یہی رقم عوام اور خاص کر جو اس وقت خطرناک بیماری جس میں کینسر ہیپاٹائٹس کڈنی ودیگر بیماری ہے یہی رقم وہاں منتقل کیا جائے تاکہ عوام کو براہ راست فائدہ ہوسکے۔

WhatsApp
Get Alert