موسم سرما کی بارشوں میں ہلدی اور ادرک کے بےشمار فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کے دوران ٹھنڈ میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے نزلہ، زکام، کھانسی اور بخار بھی بڑھ جاتا ہے لیکن اگر وقت پر اس کا علاج کرلیا جائے تو طبعیت میں بہتری آسکتی ہے ،بارشوں میں ہلدی اور ادرک کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد ہیں . ماہرین کے مطابق ادرک اور ہلدی کا سردیوں میں علیحدہ یا ملا کر شہد کے ساتھ استعمال کرنے کے متعدد فوائد بتائے جاتے ہیں .

ماہرین کی جانب سے سرد موسم کے دوران زیادہ سے زیادہ گرم تاثیر والی غذائیں اور نیوٹرا سیوٹیکل یعنی کے اینٹی سیپٹک گرم مصالحوں کے استعمال کو بھی بڑھا دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے . اس کے علاوہ ہلدی اور ادرک کا قہوہ بنا کر دن میں دو سے تین کپ پینا چاہئیے ،ذہنی دباؤ سے پرہیز اور بے مقصد دواؤں کا استعمال کرنے کے بجائے اس قہوے سے مدد لی جا سکتی ہے . ماہرین کے مطابق سردیوں کے موسم میں ہلدی اور ادرک جیسی جڑی بوٹیوں کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں کے دوران خوب پانی پینا اور صاف ستھرائی کا خاص خیال بے حد ضروری ہے . . .

متعلقہ خبریں