ایمن سلیم کا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ ایمن سلیم کا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے . اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی چند تصاویر شئیر کی ہیں .

شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن سلیم لال لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں . اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں اور تصاویر شئیر کی ہیں جس میں وہ مختلف لباس میں نظر آرہی ہیں . ایمن سلیم کے مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے . اس سے قبل ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کالے رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں . اس سے قبل ایمن سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی .
 
View this post on Instagram
 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ مہرون اور کالا لباس زیب تن کی ہوئی تھیں . واضح رہے کہ اداکارہ ایمن سلیم نے بہت کم عرصے میں پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنے کام سے خود کو منوایا ہے . پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی اداکار ارسلان نصیر اور اداکارہ ایمن سلیم کو ایک بار پھر ایک ساتھ دیکھا جائے گا . اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کو رمضان کے خصوصی ڈرامے میں ایک بار پھر ایک ساتھ کاسٹ کیا جائے گا . اس ڈرامے کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں تاہم دونوں اداکار مرکزی کردار ادا کریں گے . اس ڈرامے کی رائٹر صائمہ اکرم چوہدری ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری دانش نواز انجام دیں گے . خیال رہے کہ گزشتہ سال ارسلان نصیر اور ایمن سلیم کی جوڑی کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا جو کہ رمضان المبارک کے خصوصی ڈرامہ میں پہلی بار ساتھ نظر آئے تھے . . .

متعلقہ خبریں