خفیہ نکاح یا نیا میوزک پراجیکٹ؟ حاوی کی دلہن کے ساتھ تصویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے معروف گلوکار حاوی کی دلہن کے ساتھ تصویر وائرل ہونے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حاوی نے حالیہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں وہ اور ایک لڑکی پشت کی جانب سے تصویر میں موجود ہیں، جبکہ دونوں دلہا دلہن کے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔
تصویر منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اور معاملہ تیزی سے توجہ کا مرکز بن گیا۔ وائرل انسٹاگرام اسٹوری میں حاوی کو شادی سے مشابہ انداز میں دیکھا گیا، جس کے بعد بعض صارفین نے اسے خفیہ نکاح قرار دینا شروع کر دیا۔
