افواج کے ا نخلاءکے بعد امریکہ کی افغان شہریوں کی مالی مدد، رقم اتنی کہ افغان عوام بھی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے سبب نقل مکانی پر مجبور ہونے والے افغان شہریوں کی ضروریات کے لیے ایک ایمرجنسی فنڈ سے 10کروڑ ڈالر کی رقم خرچ کرنے کی منظوری دے دی۔ الجزیرہ کے مطابق یہ رقم نیٹو افواج کے مترجم رہنے والے افغان شہریوں سمیت دیگر افغانیوں کی ضروریات پر خرچ کی جائے گی جنہوں نے امریکی امیگریشن کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی و نیٹو افواج اور دیگر امریکی اداروں اور این جی اوز کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے ملک پر طالبان کے قبضے کے خطرے کے پیش نظرامریکہ کو سپیشل امیگریشن ویزا کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔صدر جوبائیڈن نے ان لوگوں کی مدد کے لیے مذکورہ 10کروڑ ڈالر کے علاوہ دیگر حکومتی ایجنسیوں اور اداروں کے ذریعے بھی اس مقصد کے لیے 20کروڑ ڈالر خرچ کرنے کی منظوری دی ہے۔ وائٹ ہاﺅس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ سپیشل امیگریشن ویزے کے لیے درخواستیں دینے والے ہزاروں افغانیوں کو ملک سے نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ لوگ امریکہ کے لیے کام کرتے رہے ہیں چنانچہ اب ان کی جانوں کو طالبان سے خطرہ لاحق ہے۔ ان لوگوں کو خاندانوں سمیت امریکہ لایا جائے گا۔ ان کا پہلا بیچ رواں ماہ کے اختتام تک امریکی ریاست ورجینیا میں واقع امریکی فوجی اڈے فورٹ لی پہنچ جائے گا۔ یہ درخواست دہندگان اپنی اپنی درخواستوں پر پراسیس مکمل ہونے تک وہیں رہیں گے۔ایک اندازے کے مطابق اس فوجی اڈے پر 2500کے لگ بھگ افغان شہریوں کو لایا جائے گا۔امریکی حکومت افغان شہریوں کو رکھنے کے لیے دیگر جگہوں پر بھی غور کر رہی ہے۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

2 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

3 hours ago