خطے میں قیامِ امن کے لیے سفارتی کوششیں تیز: وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ ری شیڈول

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور ایران امریکہ مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خطے کے اہم دوست ممالک کا دورہ ری شیڈول کر دیا گیا ہے، جس کے تحت وہ اب ایک نئے سفارتی شیڈول کے مطابق پہلے سعودی عرب، پھر قطر اور آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ اس غیر معمولی دورے کا بنیادی مقصد دوست ممالک کی قیادت کے ساتھ خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر اعلیٰ سطحی مشاورت کرنا ہے، جس میں خاص طور پر امریکی نیوی کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی اور اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے مذاکرات کے اگلے دور کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے انتہائی اہم ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ امور کو مزید مضبوط بنانے پر غور ہوگا، جبکہ علاقائی و عالمی سکیورٹی کی نازک صورتحال اور اسلام آباد مذاکرات کی حالیہ پیش رفت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert