معیشت / کاروباری دنیا
گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹرانسفر یا رجسٹرڈ کرانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ ایکسائز پنجاب نے اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو رجسٹرڈ یا ٹرانسفر کروانے کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کے خواہشمند افراد کو 24 گھنٹے خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اب لاہور کا فرید کورٹ ہاؤس یکم جنوری 2022 سے درخواست گزاروں کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
ڈائریکٹر ایکسائز قمر الحسن نے کہا ہے کہ عوام اب آن لائن فیس کی ادائیگی اور بائیو میٹرک تصدیق کے بعد دفتری اوقات کے بعد بھی اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر کے لیے درخواست دے سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر یہ خدمات لاہور کے شہریوں کو پیش کی جائیں گی جو بعد میں پنجاب بھر میں متعارف کرائی جائیں گی۔