وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کو 6ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کااعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کے کاشتکاروں کو 6ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کااعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز نے کاشتکاروں سے گندم 3500روپے فی من کے حساب سے خریدنے کی ہدایت کردی۔کسان کارڈہولڈرز سے گندم ترجیحی بنیادوں پر خریدی جائے گی۔
گندم خریداری کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر سٹرٹیجک کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔
مریم نواز شریف نے ’’ورک ود پنجاب گورنمنٹ‘‘پروگرام شروع کرنے کااعلان کردیا گیا۔ایگریکلچرگریجویٹس سمیت دیگر کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئےجائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کی رجسٹریشن جاری رکھنے کی ہدایت کردی، مریم نواز نے کہاکہ زرعی ترقی کوپائیدار بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے،2سال میں حقیقی زرعی انقلاب لانے کا اعزاز حاصل ہے۔
