پاکستان نے وسطی ایشیاء کے لیے ایران ٹرانزٹ کوریڈور باضابطہ طورپر کھول دیا، ازبکستان کے لیے گوشت کی پہلی کھیپ روانہ


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، درآمدی سامان گوادر سے ایرانی علاقے رمدان پہنچا جہاں سے یہ سامان آگے وسط ایشیاء کے ممالک تک پہنچے گا۔
کسٹم کے اعلامیے کے مطابق کراچی سے پہلی برآمدی کھیپ تاشقند کے لیے روانہ کردی گئی ہے، نئے تجارتی راستے کے ذریعے پہلی کھیپ میں منجمد گوشت روانہ کیا گیا ہے، برآمدی کھیپ رمدان بارڈر سے ایران میں داخل ہو کر وسطی ایشیائی ریاستوں تک پہنچے گی۔ ترجمان کے مطابق اس طرح پاکستان سے ایران کے راستے وسط ایشیاء کے ممالک تک ایک نئے زمینی تجارتی راستہ قائم ہو گیا ہے۔
پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور ٹی آئی آر نظام کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ جو ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک برآمدات کیلئے ایک متبادل اور مؤثر زمینی راستہ فراہم کرے گا۔ اس اقدام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، ترسیلی وقت میں کمی اور ملکی صنعت و تجارت کیلئے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

WhatsApp
Get Alert