رانا شمیم کیس میں سات افراد پر فرد جرم لگانے کا فیصلہ کیا ہے‘ رانا شمیم نے نواز شریف کے دفتر میں بیان حلفی دیا ،معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ رانا شمیم کیس میں سات افراد پر فرد جرم لگانے کا فیصلہ کیا ہے‘ رانا شمیم نے نواز شریف کے دفتر میں بیان حلفی دیا۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا جعل سازی سے لوگوں کو اہم عہدوں پر تعینات کیا جاتا ہے۔

رانا شمیم کو جعل سازی کرکے ہائیکورٹ جج بنانے کی کوشش کی گئی۔ رانا شمیم نے جعل سازی سے عمر بدلی۔ انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کو گلگت بلتستان کے چیف جج تک مسلم لیگ (ن) نے پہنچایا۔ شریف خاندان نالائق لوگوں کی سرپرستی کرتا ہے۔ شریف خاندان نے 1980کے بعد اداروں کو نقصان پہنچایا۔ بہت جلد مزید شواہد سامنے آنے والے ہیں یہ سب کچھ ویزہ ختم ہونے پر ہنگامہ کیا جارہا ہے۔ شدت سے انتظار ہے کہ نواز شریف کا ویزہ ریجکٹ ہو ۔ جو کسی کے لئے گڑھا کھودتا ہے خود اس میں گر جاتا ہے۔