کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قبائلی عوام کی جدی پشتی زمینوں پر قبضہ گیری کی مذمت، ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل برداشت نہیں کیا جائے گا، پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قبائل عوام کی جدی پشتی زمینوں پر قبضہ گیری کے منصوبے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے سرہ غوڑگئی، ہنہ،سرہ خولہ،کلی راغہ، کلی ملک شبک، غبرگ، نوحصارکے علاقوں میں مختلف سرکاری وغیر سرکاری اداروں واشخاص کی جانب سے ہزاروں ایکر زمین پر محدود (Restricted)کا نشان لگا کر زمینوں کو قبضہ کیا جارہا ہے اور اسے سرکاری زمین قرار دینے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔حالانکہ مذکورہ زمین بازئی، یاسین زئی قبائل کی جدی پشتی انتقالی نمبرز اور شاملات بلا پہمودہ زمین ہیں جس کا تمام تر ریکارڈ رمحکمہ ریونیو کے پاس مذکورہ قبائل کے نام سے موجودہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریونیو ریکارڈ کو نظر انداز کرکے اس میں ردوبدل کرنا اور اپنی مرضی ومنشا کے مطابق زمینوں پر نشانات الاٹ کرنا دراصل عوام کے زمینوں پر قبضہ کرنا اورامن وامان کو خراب کرنے کی سوچھی سمجھی سازش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی زمینوں پر کسی کی بھی قبضہ گیری کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوام کی تائید وحمایت سے ہر ادارے اور بااثر اشخاص کے خلاف احتجاج اور سوشل میڈیا پر انہیں بے نقاب کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے واضح فیصلے کے باوجود بلاپہمودہ زمینوں کو غیر قانونی سیٹلمنٹ کے ذریعے قبضہ کرنا عدالتی فیصلے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فی الفور عوام کی ہزاروں ایکڑ زمینوں پر محدود (Restricted)کے نشانات کا خاتمہ اور قبضہ گیری کی سوچ کو ترک کیا جائے دیگر صورتحال میں پارٹی مذکورہ علاقوں میں مقامی عوام کی حمایت سے احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
