ٹرمپ ایران کیساتھ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو تمام مسائل کا احاطہ کرے:جے ڈی وینس


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہاہےکہ صدر ٹرمپ ایران کیساتھ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو تمام مسائل کا احاطہ کرے۔
امریکی نائب صدر نے کہاہےکہ ایران کے ساتھ سیز فائر برقرار ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات کررہےہیں، پہلی بار ایران سے اعلیٰ سطح پر براہ راست بات ہورہی ہے، ہم نے اچھی نیت کے ساتھ مذاکرات کئے، صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جامع معاہدہ چاہتے ہیں، ٹرمپ ایران کیساتھ ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جو تمام مسائل کا احاطہ کرے، ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جوایران کو پراکسیوں کی مالی معاونت سے روکے۔
جے ڈی وینس نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان موجود بداعتمادی راتوں رات ختم نہیں ہوسکتی، ایرانی مذاکرات کار بھی امریکا سے ڈیل کر نا چاہتےہیں، ایران کے ساتھ مذاکرات اطمینان بخش ہیں،ہم نے پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات میں زبردست پیشرفت کی ہے،ہمارا اصولی مؤقف ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ ایران کیساتھ کو ئی چھوٹی موٹی نہیں بلکہ بڑی ڈیل چاہتےہیں، مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی تھی لیکن جوہری ہتھیاروں پر ڈیڈلاک ہوا،ایران شرائط مان لے تووہ بھی ترقی کے سفر میں ساتھ چل سکتا ہے، ایران ایٹمی ہتھیارنہ رکھنے کی یقین دہانی کرائے تواسے ہم عالمی معیشت میں شامل کریں گے۔
امریکی نائب صدر نے کہاکہ مذاکرات میں پیشرفت کی وجہ سے جنگ بندی ابھی تک برقرار ہے، 49سال میں کبھی امریکا،ایران کےاسلام آباد سطح کے مذاکرات نہیں ہوئے،نوجوانوں کی اکثریت مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسیوں کو پسند نہیں کرتی، مذاکرات جاری ہیں تاکہ ڈیل ہواور دنیا کیلئے کچھ بہتر ہوجائے۔

WhatsApp
Get Alert