رواں ماہ کے آخر تک مزید 100 گرین بیسں چلائی جائیں گی: عظمیٰ بخاری


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک مزید 100 گرین بسیں سڑکوں پر لائی جائیں گی۔
عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران تنقید کرنے والوں کے بارے میں کہا کہ شور مچانے والے شور مچاتے رہیں گے، مریم نواز عوام کی فلاح کے کام کرتی رہیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اس سال توقع سے زائد گندم کی پیداوار ہوئی ہے اور صوبہ ملک میں اپنے حصے سے زیادہ گندم پیدا کر رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر عوامی اعتماد کو سراہا اور کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے پُرعزم ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں متعدد میگا پروجیکٹس مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہیں اور وسائل براہِ راست عوام کی فلاح پر خرچ ہو رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert