امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی روکنےکی قرارداد منظور نہ ہوسکی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو فوجی امداد سے متعلق قرار داد پر ووٹنگ ہوئی، اسرائیلی فوج کے لیے امریکی بلڈوزرز کی فراہمی روکنے کی قرارداد مسترد کردی گئی، 40 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے اسرائیل کو بلڈوزرز فراہمی روکنے کے حق میں ووٹ دے دیا، 59 سینیٹرز نے اسرائیلی فوج کو بلڈوزر فراہمی کی حمایت اور قرارداد کی مخالفت کی، بل سینیٹر برنی سینڈرز کی قیادت میں پیش کیا گیا، اقدام کا مقصد اسرائیل کیلئے غیر مشروط امریکی حمایت کو چیلنج کرنا تھا۔
برنی سینڈرز کا اسرائیل کو بھاری بموں کی فراہمی روکنے کا دوسرا بل بھی پیش کیا گیا، امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو بموں کی فراہمی روکنے کی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی، اسرائیل کو ایک ہزار پاؤنڈ بموں کی فراہمی روکنے کے حق میں 36 سینیٹرز نے ووٹ دیا۔
