کراچی پولیس چیف نے 7 انسپکٹرز، 3 اے ایس آئیز سمیت 22 اہلکاروں کو معطل کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس چیف نے مختلف معاملات کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد 7 انسپکٹرز، 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت مجموعی طور پر 22 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
معطلی کا فیصلہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا، جس میں اہلکاروں کو مختلف الزامات کا سامنا تھا۔
حکام کاکہنا ہےکہ معطل کیے جانے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو متعلقہ پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنےکا حکم جاری کردیاگیا۔
معطل ہونے والے تمام افسران اور اہلکاروں کو روزانہ ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونےکے احکامات جاری کیے ہیں۔
