وفاقی کابینہ اجلاس میں فنانس ترمیمی بل پیش نہ ہوسکا
(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فنانس ترمیمی بل یعنی منی بجٹ پیش نہ ہوسکا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں فنانس ترمیمی بل پیش نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ پر گفتگو ہوئی، انہوں نے بتایا کہ فنانس ترمیمی بل تیار ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کابینہ ممبران کو فنانس ترمیمی بل پر اِن کیمرا بریفنگ دینےکو تیار ہوں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں فنانس ترمیمی بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔
کابینہ کے خصوصی اجلاس سے فنانس بل کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔