وفاقی کابینہ اجلاس میں فنانس ترمیمی بل پیش نہ ہوسکا

(قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فنانس ترمیمی بل یعنی منی بجٹ پیش نہ ہوسکا . اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں فنانس ترمیمی بل پیش نہیں ہوا .

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ پر گفتگو ہوئی، انہوں نے بتایا کہ فنانس ترمیمی بل تیار ہے . وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کابینہ ممبران کو فنانس ترمیمی بل پر اِن کیمرا بریفنگ دینےکو تیار ہوں . ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں فنانس ترمیمی بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا . کابینہ کے خصوصی اجلاس سے فنانس بل کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش ہوگا . . .

متعلقہ خبریں