حکومت مارچ سے قبل ہی ختم ہوجائے گی، عطاء الرحمٰن
(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت مارچ سے قبل ہی ختم ہوجائے گی۔
سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کشتی ڈوبنے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے حکومت بوکھلا چکی ہے۔
مولانا عطاء الرحمٰن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بہت جلد پاکستان آئیں گے۔