عمران خان کی کابینہ کے لوگ جنرل باجوہ کیلئے مخبری کرتے تھے لیکن ایک شخص نے ایسا نہیں کیا،حامد میر نے اپنے ویلاگ میں اس شخص کا نام بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی کابینہ کے لوگ جنرل باجوہ کیلئے مخبری کرتے تھے لیکن ایک شخص نے ایسا نہیں کیا۔
حامد میر کا اپنے ویلاگ میں کہناتھا کہ جب عمران خان وزیراعظم بن گئے تو جنرل قمر جاوید باجوہ کا خیال تھا کہ اس کو میں لے کر آیا ہوں،یہ میری بات سنے گا ،وہ اپنی مرضی کا وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر لانا چاہتے تھے۔
سینئر صحافی کاکہناتھا کہ جنرل باجوہ کی کوشش ہوتی تھی کہ وزیردفاع،خارجہ سمیت سب ا ن سے پوچھ کر لگائے جائیں،اس مقصد کیلئے انہوں نے عمران خان کے گرد ایک حصار بنا لیا تھا، وہ کوشش کرتے تھے کہ عمران خان کے بہت سے وزیر، مشیراور قریبی ساتھی عمران خان کی مخبری کیا کریں۔
حامد میر کاکہناتھا کہ عمران خان کے بہت سے لوگ جنرل باجوہ کیلئے مخبری کیا کرتے تھے،لیکن ایک آدمی ایسا بھی تھا جس نے عمران خان کی مخبری نہیں کی۔
سینئر صحافی کاکہناتھا کہ آپ کو اچھا لگے یا برے لگے، میرے اس آدمی کیساتھ بہت اختلافات رہے ہیں،جب وہ حکومت میں تھے، لیکن جب حکومت ختم ہوئی تو اس کو بہت ٹارچر بھی کیاگیاتھا، اس کا نام شہباز گل تھا۔
انہوں نے کہاکہ شہبازگل کو ٹارچر کرنے کی وجہ یہ تھی کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تو جنرل باجوہ نے انہیں کہا کہ آپ مجھے علیحدہ آ کر ملا کریں،شہباز گل نے جنرل باجوہ کو الگ ملنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اجتناب کیا،اس پر جنرل باجوہ شہباز گل سے ناراض ہو گئے تھے،شہباز گل کو جو ٹارچر کیا گیا تھا ان بہت سی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی تھی۔
حامد میر کاکہناتھا کہ عمران خان کو بہت عرصہ پہلے پتہ چل گیا تھا کہ ان کے بہت سے ساتھی جنرل باجوہ سے ملکر ان کو سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان نے بطور وزیراعظم خود یہ بیان دیا تھا کہ ان کو سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
عمران خان کی کابینہ کے لوگ جنرل باجوہ کے لیے مخبری کرتے تھے
ایک شخص جس سے میرے اختلافات رہے لیکن میں جانتا ہوں اس نے عمران خان کی مخبری نہیں کی اور باجوہ سے ملنے انکارکر دیا تھا جس کا باجوہ کو بڑا دکھ تھا وہ شخص شہباز گل تھا اسی لیے باجوہ نے شہباز گل کو بعد میں ٹارچر کیا!حامد میر pic.twitter.com/qOIya8R3AU— Bakhtawar khan (@Bakhtt_PTI) April 16, 2026
