اب جب آبنائے ہرمز کھل گئی تو نیٹونے فون کر کے پوچھا کہ کسی مدد کی ضرورت ہے ؟ میں نے کہا اب اس معاملے سے دور رہیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اب جب آبنائے ہرمز کھل گئی تو نیٹونے فون کر کے پوچھا کہ کسی مدد کی ضرورت ہے ؟ میں نے کہا اب اس معاملے سے دور رہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ اداکرتے ہوئے بحری ناکا بندی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ اب جبکہ آبنائے ہرمز کا معاملہ ختم ہو چکا ہے، مجھے نیٹو کی طرف سے فون آیا اور پوچھا گیا کہ امریکا کو کسی مدد کی ضرورت ہے؟ میں نے اُن سے کہہ دیا کہ اب دور ہی رہیں جب واقعی ضرورت تھی تو کسی کام کے نہیں تھے، محض ایک کاغذی شیر (Paper Tiger) ثابت ہوئے!صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے امریکا کی مدد سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی ہیں یا ہٹا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert