پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کیا جائے، معاشی استحکام کے لیے تاخیر کے بجائے عوام دوست فیصلے ناگزیر ہیں، مولانا عبدالواسع


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)امیر جمعیت علمائے اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان آج عالمی منظرنامے میں جس مقام اور شناخت کے ساتھ ابھر رہا ہے، وہ محض اتفاق نہیں بلکہ اس کی اسٹرٹیجک اہمیت، نظریاتی بنیادوں کی مضبوطی اور ایٹمی قوت ہونے کا مظہر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال میں پاکستان کا کردار مزید نمایاں ہو چکا ہے، اور یہی وہ مقام ہے جس کی بحالی اور استحکام کے لیے جمعیت علمائے اسلام اور اس کی قیادت ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کے استحکام، سلامتی اور خودمختاری کا معاملہ درپیش ہوتا ہے تو تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ ناگزیر ہو جاتا ہے۔ یہی قومی ہم آہنگی دراصل ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی اصل قوت ہے۔ مولانا عبدالواسع نے قائد جمعیت کی بصیرت، دوراندیشی اور عالمی و علاقائی حالات پر گہری نظر کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی فہم و دانش نے ہمیشہ بروقت رہنمائی فراہم کی، جو آج بھی پیچیدہ معاملات کے حل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert