ایران کی افزودہ یورینیم امریکاکے حوالے کرنے سے متعلق خبروں کی تردید


ایران(قدرت روزنامہ)ایران نے افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنا کبھی ایران کیلئے آپشن نہیں رہا۔
ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئےکہا کہ افزودہ یورینیم کسی صورت کہیں اور منتقل نہیں کیا جائےگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہو گیا۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایران اپنے تباہ شدہ افزودہ یورینیم کو بھی امریکا کے حوالے کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert