اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، ہنگو، شمالی وزیرستان اورچترال میں بھی زلزلےکے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 اور اس کی زیر زمین گہرائی 199 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔
زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

WhatsApp
Get Alert