ایران سے متعلق اچھی خبر ہے، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے: امریکی صدر

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران سے متعلق ہمارے پاس اچھی خبر ہے، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا کی ایرانی بندرگاہوں پر پابندی برقرار رہے گی، کل کچھ ہونے والا ہے،میرے خیال میں یہ بہت مثبت چیز ہوگی، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کل ایک بہت اچھی اورذہین شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے، ایک ایسی شخصیت جسے اپنے ملک اور ملک سے باہر کی بہت فکر ہے، ہم کل صبح ایک غیرمعمولی نیوزکانفرنس کرنے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو ہر قسم کے کمرشل جہازوں کے لیے کھول دیا ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے کھلے رہنے کی شرط سیز فائر سے مشروط ہو گی، اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کر دیں گے۔
