لوگوں کو پیار کرنا نہیں آتا، اب وہ مسائل اور دوسری چیزوں میں مصروف ہیں: طوبیٰ انور


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہےکہ کسی کو پیار کرنے والی بات ختم ہوگئی اور لوگوں کو پیار کرنا بھی نہیں آتا۔
حال ہی میں طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے محبت سے متعلق سوال کا جواب دیا۔
اداکارہ نے کہا کہ جب کوئی آپ کو توجہ یا پھر دیکھ بھال کرے تو اسی کو ہی محبت کہتے ہیں لیکن مجھے ایسا بھی لگتا ہے کہ ابھی کسی کو پیار ہو نہیں رہا اور لوگوں کو پیار کرنا بھی نہیں آتا۔
انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کسی کو پیار کرنے والی بات ختم ہوگئی ہے، جو ہمارے ماں باپ میں پیار تھا رومانس تھا وہ اب ختم ہوگیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جن کے پاس محبت ہے اللہ سے دعا ہے وہ خوش رہیں لیکن لوگ اب ویسے خوش نہیں ہے، لوگ اب چیزوں میں مصروف ہوگئے ہیں، مسائل ہیں یا لوگوں کے پاس مختلف آپشنز ہیں۔
طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے والی بات نہیں ہے، بالی وڈ سے جو سیکھا ہے اور شاہ رخ خان والی محبت نہیں ہورہی یا ہم بہت فلمی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert