کوئی سرپرائز ہوسکتاہے،کل کوئی اچھی شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کل کوئی سرپرائز ہوسکتاہے،کل کوئی شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے،وہ شخصیت بہت اچھی ہے،سمارٹ اورخیال رکھنےوالی ہے،کل نیوزکانفرنس ہوگی، اور میرا خیال ہے کہ ملک(امریکا) کے لیےکچھ اچھا ہونےجارہاہے، وہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔


امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاایران کو ایٹمی ہتھیارنہیں رکھنےدیں گے،اہم بات یہ ہےکہ ایران ایٹمی ہتھیارنہیں رکھ سکتا،ایرانی مختلف باتیں کررہےہیں تواُنکامعاملہ ہے،ہوسکتا ہے ہم ایران کے ساتھ سیز فائر میں توسیع نہ کریں۔
مزید کہا ایران سےنیوکلیئرڈسٹ لینےکی تاریخ اور وقت نہیں دےسکتے،معاہدے کے بعد ایران کووقت دیں گے اور ایران کے ساتھ ملکر نیوکلیئرڈسٹ کوامریکالائیں گے،اگرہم ایسانہیں کرسکتےتو پھر ہم دوسرےطریقہ سے یہ حاصل کریں گے،دوسرا طریقہ ہماری طرف سے بہت غیردوستانہ ہوگا،آبنائے ہرمز پر ایران کو پابندیاں لگانے یافیس وصولی کی اجازت نہیں ہوگی۔

WhatsApp
Get Alert