واضح رہے کہ سیالکوٹ کی 13 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا تھا اور اسکی لاش دس روز بعد بوری میں بند کھیتوں سے ملی تھی، پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر رکھا تھا، تھانہ بیگوالہ کے علاقے چک بھاڈا کے کھیتوں سے بچی کی لاش ملی تھی جو بوری میں بند تھی، بچی کے والد محمد الیاس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، پولیس نے لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا قبل ازیں گوجرانوالہ کے تھانہ احمد نگر کی حدود میں میں بھکاری خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس کا ایکشن گوجرانوالہ پولیس نے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تھانہ احمد نگر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے . متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے . قبل ازیں خاتون مریضہ سے نازیبا حرکات کرنے والا ہومیو پیتھک ڈاکڑ گرفتار کر لیا گیا،نواں کوٹ پولیس نے 15 کال پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ڈی آئی جی آپریشنز محمد عابد خان کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں، زیادتی کرنے والوں کے خلاف ہر اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہیں، قبل ازیں کاہنہ پولیس نے ون فائیو کال پر فوری ریسپانس دیا اور نومولود کی زندگی بچا لی ،پولیس کو نامعلوم شخص کے نومولود کو کوڑے کے ڈھیر پر پھینک کر فرار ہونے کی اطلاع ملی،پولیس نے فوری طور پر نومولود کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ الحمداللہ بچہ اب بالکل خیریت سے ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیزنے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کوئیک ریسپانس کے ذریعے قیمی انسانی جان کو بچانے پر اپنی ٹیم پر فخر ہے، جرائم کی روک تھام کیساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اولین ترجیح ہے، . .
(قدرت روزنامہ)13 سالہ لڑکی کی بوری بند لاش برآمد،پولیس نے کیا ملزم گرفتار
سیالکوٹ کے علاقے میں اغواء کے بعد 13 سالہ لڑکی کے قتل کا واقعہ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس کا ایکشن، ملزم شاہد گرفتارکر لیا گیا
ملزم شاہد مقتولہ کا پڑوسی نکلا ،پولیس نے گرفتار کیا تو ملزم نے اعتراف جرم کر لیا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا . ملزم کو قانون کے تحت سخت سزا دلائی جائے گی .
متعلقہ خبریں