وزیراعلیٰ کی سیٹلمنٹ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل کی واپسی کا جائزہ لینے کی ہدایت

کو ئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلی ٰبلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے لوگ انہیں بے حد عزیز ہیں اپنے لوگوں کے مفادات اور روزگار کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبے کے 80 فیصد لوگوں کا زریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے شعبہ زراعت کی ترقی اور اس سے وابستہ لوگوں کو ہر قسم کی مراعات کی فراہمی اور بجلی پانی اور کھاد کی دستیابی کو یقینی بنا کر زمینداروں کو انکے پیروں پر کھڑا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی صوبائی وزراء میر اسد بلوچ لالہ رشید بلوچ میر محمد خان لہڑی اراکین صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین حاجی محمد نواز یونس زہری میر حمل کلمتی اختر حسین لانگو احمد نواز بلوچ چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو چیف ایگزیکٹو کیسکو سیکریٹری زراعت اور سیکریٹری توانائی بھی اس موقع پر موجود تھے وفد نے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر میر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکباد دی ملاقات میں زمینداروں اور کسانوں کو پانی بجلی اور کھاد سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ایران سے غیر قانونی طور پر آنے والے سیب کے باعث مقامی زمینداروں کو پہنچنے والے نقصان بلوچستان کے کوٹے کی کھاد کی بیرون ملک سمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے بعض فوری اقدامات کی منظوری دی گئی وفد نے اراضی کی ملکیت کے حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے اقدام کو واپس لینے کی درخواست بھی کی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر چیف سیکریٹری کو کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیلئے موثر اقدامات کرنے بلوچستان کے لئے کھاد کے کوٹے میں اضافے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے ایرانی سیب کی غیر قانونی آمد کے سدباب کے لئے فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے کہا کہ خشک سالی کی وجہ سے پیدا ہونے والے پانی کے مسئلے کے حل کے لئے 100ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے اور آبی وسائل کی ترقی کے دیگر منصوبوں پر جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو کو سیٹلمنٹ کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کور ٹ میں دائر اپیل کی واپسی کے تمام قانونی پہلوؤں کا جائیزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت زمین داروں اور مقامی قبائل کے بہترین مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریگی انہوں نے کہا کہ صوبے کے زمینداروں کے لئے وفاقی حکومت سے خصوصی پیکج کے حصول اور زرعی قرضہ جات کی معافی کے لئے وزیراعظم سے درخواست کی جائے گی وزیراعلیٰ نے چیف ایگزیکٹو کیسکو کو زمینداروں کے مطالبے کے مطابق غیر قانونی ٹیوب ویلوں کو قانونی بنانے زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی اور زمینداروں کی مشاورت سے شیڈول مرتب کرنے کی ہدایت کی زرعی ٹیوب ویلوں کے زمہ بلوں کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے فیصلہ کیا گیا کہ کیسکو محکمہ توانائی اور زمینداروں کے نمائندے باہمی مشاورت سے طریقہ کار وضع کرینگے . .

متعلقہ خبریں